خبرچار ایک متحرک اور وسیع ڈیجیٹل میڈیا نیوز پلیٹ فارم ہے جو خصوصاً ان مقامی خبروں، رپورٹس اور تجزیوں و تبصروں کو ترجیح دیتا ہے جو مین سٹریم میڈیا اور براہ راست چینلز کی طرف سے عموماً نظر انداز کردیے جاتے ہیں۔ ہم وہ قومی اور بین الاقوامی اہم مسائل بھی شیئر اور شائع کرتے ہیں جو ہمارے پڑھنے اور دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔
لفظ خبرچار اردو سمیت پاکستان کی مختلف زبانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام اصطلاح ہے جس کا عمومی مطلب "خبروں کا خلاصہ" یا مختصر حال کے طور پر لیا جاتا ہے۔
ہمارا مقصد خبریں دینے کے ساتھ ساتھ شعور و آگاہی کو بھی فروغ دینا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ عوام تک صحیح اور درست معلومات پہنچانا بہت اہم ہے۔
ہم بطورمہ دار صحافتی ادارہ ، پاکستان کے آئین و قانون سمیت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم سرگرم اور بے باک صحافتی کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہوئے صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جو خبریں اور تحریریں ہم پیش کرتے ہیں وہ حقیقت کے مطابق ہیں اور عوام کو اصل حالات سے آگاہ کرتی ہیں۔ ہم ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے ہمیشہ بہتری کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
اغراض و مقاصد
No comments:
Post a Comment