خبرچار اردو1: قومی -->

{ads}

ٹرینڈنگ

Post Top Ad

Showing posts with label قومی. Show all posts
Showing posts with label قومی. Show all posts

Thursday, June 8, 2023

عمران خان اور شاہ محمود ملاقات میں تلخی، سخت جملوں کا تبادلہ، ذرائع

June 08, 2023 0


منگل کی شام انصاف کا پرچم تھام کر جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے ما بین ہونے والی ملاقات تلخی کے بعد ختم ہوگئی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اپنی بیمار اہلیہ کی تیماردار ی کے لیے کراچی روانہ ہوگئے۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی کے ملتان میں ایک انتہائی قریبی دوست کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین کو کہا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لیجئے گا، مشکل وقت ہے اور جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی ملتان کے جس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس حلقے سے تعلق رکھنے والے ان کے فنانسر اور سپورٹر ابھی تک رہا نہیں ہوپائے۔ 

اس ذریعے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا ۔ 

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔ ان تمام باتوں کی تصدیق کے لیے جب مخدوم شاہ محمود قریشی سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو ان کے تمام نمبر بند پائے گئے۔

دریں اثناء شاہ محمود قریشی سےملاقات میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور بیشتر پرانی باتیں دہرائیں اور کہا کہ ان ظالموں نے میرے خلاف کئی کیس کردیئے ہیں ہمارے 10ہزار لوگ اندر کردیئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج جمعرات کو اسلام آباد جارہا ہوں ، میں اس کیلئے تیار ہوں کہ یہ مجھے پھر سے پکڑ لیں گے۔

  یہ خبر 8 جون 2023 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید پڑھیں

Monday, May 15, 2023

ملک بھر میں انٹرنیٹ، سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور ایپس کو بحال کر دیا گیا ہے، ترجمان پی ٹی اے

May 15, 2023 0

  ملک بھر میں پ پاکستان تحریکِ انصاف کے پُر تشدد مظاہروں کے باعث بند کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس اور انٹرنیٹ کو بحال کر دیا گیا۔

 نو مئی کو، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا اورسوشل میڈیا کی معروف ایپس بھی بند کر دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ نو مئی سے پندرہ مئی کے  دوران ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ مکمل یا جزوی طور پر بلاک کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے موبائل کمپنیوں سمیت آن لائن کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والوں میں کریم، ان ڈرائیور اور دوڈ پانڈا جیسی کمیپنوں میں کام کر کے روزانہ کمانے والے ہزاروں لوگ بھی شامل ہیں۔ 

 پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو بحال کر دیا گیا  ہے۔


مزید پڑھیں

Tuesday, May 9, 2023

چیرمین تحرک انصاف عمران خان کو پاکستان رینجرز کے جوانوں نے گرفتار کر لیا

May 09, 2023 0

 اسلام آباد: قومی میڈیا کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے سابق وزیراعظم کو پاکستان ریجگز نے اسلام  آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا ہے۔  جبکہ اسلام آبادپولیس کی ٹویٹ کے مطابق ان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور حالات معمول کے مطابق ہیں۔ جبکہ آض صبح ہی اسلام آباد پولیس نے شہر میں دفعہ ۱۴۴ نافد کی تھی  شہر میں کسی طرح کے اجتماع، اور ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ 



 



مزید پڑھیں

Saturday, May 6, 2023

اوستہ محمد کا رہائشی الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ملازم سلمان سموں اسلام آباد سے لاپتہ

May 06, 2023 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان کے شہر اوستا محمد کے رہائشی نوجوان سلمان خان سموں ولد محمد عالم سموں الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ملازمت کرتے ہیں گزشتہ شپ پانچ مئی کواسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

گھریلو ذرائع کے مطابق گھر کی کفالت کے لئے نوکری کے بعد وہ کریم اور اِن ڈرائیو میں گاڑی بھی چلاتے ہیں اور گزشتہ شب گھر سے آخری بار رابطہ کے مطابق۔رات تقریباً بارہ بجے گھر میں اطلاع دی تھی کہ اسلام آباد شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب سے گھر کے لئے آ رہا ہوں،اسلام آباد میں ان کا گھر بارہ کہو کے علاقے میں واقع ہے۔ 

جب اس فون کال کے ایک گھنٹہ بعد وہ گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں نے پھر سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل نمبر بند تھا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔اور فوری طور پر ان کی گمشدگی کے متعلق ابتدائی رپورٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 پولیس اسٹیشن میں درج  کرادی گئی ہے لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

سلمان خان سموں اس سے قبل پمز ہسپتال میں ملازمت کرتے تھے اور قریباً ایک ماہ قبل ہی وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تعینات ہوئے تھے۔ 


مزید پڑھیں

Tuesday, May 2, 2023

پاکستان کے آئندہ انتخابات میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، پی پی ایف

May 02, 2023 0

 

پاکستان میں 2023 میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، لیکن سیاسی بیان بازیوں ریلیوں اور مظاہروں نے پہلے ہی میڈیا کے تحفظ اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ بدقسمتی سے، 2022-23 میں میڈیا پر حملوں کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو سیاسی طور پر چارج شدہ ماحول میں تشدد کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے آزادی صحافت کے عالمی دن 2023 کے موقع پر جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں سیاسی منتقلی کے دوران صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور دیگر میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے فوری طور پر کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے وفاقی تحفظ ایکٹ 2021 کا موثر نفاذ اور صوبائی سطح پر سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ دیگر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 احتساب میں اضافے، میڈیا کے خلاف تشدد میں کمی اور ان جرائم کے ارد گرد استثنیٰ کے کلچر سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میڈیا کے لئے اپنے ضابطہ اخلاق پر نظر ثانی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے واضح اقدامات فراہم کرے۔ میڈیا کوریج کو محدود کرنے سے متعلق کسی بھی حصے کو قومی میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے خارج کیا جانا چاہئیے۔ ای سی پی سیاسی جماعتوں کے لئے اپنے ضابطہ اخلاق پر بھی نظر ثانی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ میڈیا کی حفاظت کے لئے سیاسی جماعتوں کو مخصوص ذمہ داری تفویض کرے اور انہیں میڈیا کے تحفظ کے لئے اپنے منصوبے شیئر کرنے پر مجبور کرے تاکہ اکتوبر 2022 کی سیاسی ریلی میں ہونے والے صدف نعیم کی موت جیسے واقعات کو روکا جاسکے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن میڈیا کی حفاظت کے لیے سیاسی جماعتوں کو مخصوص ذمہ داری تفویض کرے اور ان سے انتخابی تقریبات کے دوران میڈیا کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنائے۔ مواد کے ریگولیٹر، پیمرا کو سنسرشپ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا کام کرنا چاہیے۔ صوبائی اور عام انتخابات کے دوران تمام پیشرفتوں کی کوریج کی اجازت بغیر کسی خوف کے انتقامی کارروائیوں یا اہم مسائل یا واقعات کی نشریات کو روکنے کےلئے حکم امتناع دی جانی چاہیے۔ 

ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انتخابی چکروں کے دوران معلومات کے بوجھ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اگرچہ درست اور تصدیق شدہ کوریج کو یقینی بنانا میڈیا کی ذمہ داری ہے ، لیکن ان پلیٹ فارمز کے ریگولیشن کو بڑھانے یا انٹرنیٹ تک رسائی کو معطل کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام ، جیسا کہ پہلے مشاہدہ کیا گیا ہے ، ناقابل قبول ہے۔ ان جمہوریت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزادانہ اظہار ضروری ہے۔ 

صحافیوں یا ذرائع ابلاغ کے افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور مجرمانہ کارروائی شروع کرنے سے ڈرانے دھمکانے کے ذریعے سیلف سنسرشپ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ صحافیوں کو قانونی انتقامی کاروائیوں، طویل مقدمات یا گرفتاریوں کے خوف کے بغیر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ میڈیا تنظیموں کو صحافیوں کو حفاظتی تربیت اور سازوسامان بھی فراہم کرنا چاہئے۔ عملے کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو مدنظر رکھا جانا چاہئے اور عملی تربیت، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ، اور صحافیوں کےلئے حفاظتی خطرات کا مسلسل جائزہ لے کر ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

صرف صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ سے ہی عوام کو درست اور غیر جانبدارانہ معلومات مل سکتی ہیں اور جمہوری عمل آزادانہ اور منصفانہ طور پر چلایا جا سکتا ہے۔


مزید پڑھیں

Saturday, April 29, 2023

کوئٹہ آل پارٹیزکی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے خدشات و تحفظات کا اظہار

April 29, 2023 0

  آل پارٹیز کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی  صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کویٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نسیم جاوید ہزارہ ناصر بادینی جمعیت علما اسلام کے مولوی خورشید احمد محمد عارف شمشیر مولوی محمد ایوب عوامی نیشنل پارٹی کے نذر علی پیرعلیزئی پاکستان مسلم لیگ ن کے نثار احمد اچکزئی طارق گیل پشتون خواہ میپ کے رحمت اللہ صابر عبدالرزاق بڑیچ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے یونس حیدری ماسٹر محمد علی پیپلز پارٹی کے سید محراب آغا نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ میں مردم شماری کے حوالے سے خدشات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ کی ابادی کو دانستہ کم کرکے عوام کے حقوق پر قدغن لگایا گیا جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔اجلاس میں تمام پارٹی کی ضلعی تنظیموں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ آل پارٹیز کی صورت میں مردم شماری کے عمل کی نگرانی کریں اور جہاں بھی کوتاہی و کمی نظر آئیں اس کی نشاندھی پارٹیوں کے ضلعی رہنماں کو کریں تاکہ بروقت کوتائی کو دور کیا جائے رہنماں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مردم شماری عملہ کو ٹیبلٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور عملہ کو متعلقہ بلاک میں موجود رہنے اور کام کرنے کا پابند بنائے۔تاکہ جن بلاکس میں مردم شماری نہیں ہوئی ان کو شمار کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مردم شماری کے حوالے سے ہر علاقہ کا دور کرنا چائیے اور عملہ کے کام معائنہ و نگرانی کریں تاکہ مزید کوتاہی نہ ہو۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس 6 مء کو 3 بجے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آفس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کرکے اجلاس کے تجاویز فراہم کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں

Thursday, April 20, 2023

’آئین پاکستان‘ موبائل ایپ کا اجرا, اگلے سال آئین پاکستان تعلیمی نصاب کا حصہ ہوگا, وزیرِاعظم

April 20, 2023 0

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ’آئین پاکستان‘ موبائل ایپ کا اجرا کیا۔ تقریب کے دوران وزیرِاعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ایک عظیم موقع ہے کہ ہر پاکستانی کے پاس موبائل میں آئینِ پاکستان موجود ہوگا اور یوں نوجوان اور شہری باآسانی آئین سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں گے۔ 


وزیرِاعظم شہباز شریف نے سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو اور اس وقت کی سیاسی قیادت کی جانب سے آئین بنانے کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور اداروں کو آئین کے تحفظ کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بچانے کے لیے اپنی سیاسی ساکھ کی قربانی دی اور خودشناسی سے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اتحادیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے آئینِ پاکستان کی گولڈن جوبلی منائی۔


 تقریب میں شریک وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے ’آئین پاکستان‘ موبائل ایپ کے اجرا کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کی بیداری کے لیے نصاب میں آئین کو شامل کرنے کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ اگلے سال آئین پاکستان تعلیمی نصاب کا حصہ ہوگا۔

 مریم اورنگزیب نے موبائل ایپ بنانے میں مدد کرنے پر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے اجرا کے بعد ہر پاکستانی آئین کے تمام آرٹیکل اور شقوں تک باآسانی رسائی حاصل کرسکے گا۔ یہ ایپلیکشن اردو  اور انگلش دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگی۔


یہ ایپ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جاری کی جارہی ہے۔ ’آئین پاکستان‘ موبائل ایپ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیرِ نگرانی تیار کی ہے۔

 نادرا نے بھی ایپ بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے جس کا ٹائٹل ’میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت‘ تھا۔


مزید پڑھیں

Monday, April 17, 2023

عدلیہ اگر پارلیمنٹ میں مداخلت کرتی ہے تو پھر قانون سازی بھی خود ہی کر لے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

April 17, 2023 0

 امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ ضروری ہے کہ الیکشن کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنایا جائے اور پھر وہ جو فیصلہ دے سب کو قبول  ہو گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ الیکشن کے حوالے سے فل کورٹ تشکیل دینے میں کیا قباحت ہے؟ 

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ فل کورٹ تشکیل دے کر الیکشن کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنائے تو ملک میں ہیجانی کیفیت ختم ہو سکتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر عدلیہ کے کہنے پر ہی قانون سازی کرنی ہے تو پھر وہ خود ہی قانون بنائیں اور اس پر عمل بھی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے کام عدلیہ نے ہی کرنے ہیں تو پھر انتخابات کے لیے مارا ماری اور سیاسی سرگرمیوں کا ڈھونگ رچانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ 

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کی حدود میں کوئی کیسے آ سکتا ہے؟ اگر عدلیہ منتخب لوگوں کےا ختیارات میں مداخلت کرے گی تو پھر ان کی حدود میں میں بھی لوگ جانا شروع کر دیں گے۔ میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ ہم ایک دوسرے کو جواب دینے کے لیے بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انتخابات کا معاملہ اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے۔ 

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو کبھی بھی عدالت میں لے کر نہیں جانا چاہیے اور اس سلسلے میں حکومت کو بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ سیاسی معاملات پارلیمان میں ہی طے کرنے چاہییں۔ اسپیکر نے کہا کہ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے کر جائیں گے تو نقصان ہی ہو گا۔ اگر عدالت عظمیٰ میں تفریق ہو گی تو پھر یہ بہت خطرناک معاملہ ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے آئین سے وابستگی اور پارلیمنٹ کی سر بلندی پر یقین کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

Saturday, April 15, 2023

مہنگائی کا جن بےقابو، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے

April 15, 2023 0

 وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔


 سنیچر کی رات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے اس کی نئی قیمت 282 روپے ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے 78 پیسے کے اضافے کے بعد 186 روپے سات پیسے فی لیٹر ہو گی۔ 

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہو گا۔

مزید پڑھیں

Post Top Ad

Design and Developed by: Peel Technologies, Quetta

Noble Knowledge