Editorial Policy - خبرچار اردو1 -->

{ads}

ٹرینڈنگ

Post Top Ad

Editorial Policy

خبرچار ایک متحرک اور وسیع ڈیجیٹل میڈیا نیوز  پلیٹ فارم ہے جو خصوصاً ان مقامی خبروں، رپورٹس اور تجزیوں و تبصروں کو ترجیح دیتا ہے جو مین سٹریم میڈیا اور براہ راست چینلز کی طرف سے عموماً نظر انداز کردیے جاتے ہیں۔ ہم وہ قومی اور بین الاقوامی اہم مسائل  بھی شیئر اور شائع کرتے ہیں جو ہمارے پڑھنے اور دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

ہمارا مقصد خبریں دینے کے ساتھ ساتھ شعور و آگاہی کو بھی فروغ دینا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ عوام تک صحیح اور درست معلومات پہنچانا بہت اہم ہے۔

ہم بطور "خبرچار"  ٹیم  پاکستان کے آئین و قانون سمیت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم سرگرم اور بے باک صحافتی کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہوئے صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جو خبریں اور تحریریں ہم پیش کرتے ہیں وہ حقیقت کے مطابق ہیں اور عوام کو اصل حالات سے آگاہ کرتی ہیں۔ ہم  ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے ہمیشہ بہتری کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ 


پالیسی و گزارشات برائے مصنفین

 ادارہ  کو تحریر یونیکوڈ یا مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔ آپ کی تحریر کمپوز شدہ، آپ کی اپنی ای میل آئی ڈی سے، آپ کی مکمل شناخت کے ساتھ موصول ہونی چاہیے، اشاعت کے لیے مصنف کی تصویر بھی درکار ہوگی۔

آپ بوجوہ قلمی نام سے بھی لکھ سکتے ہیں، لیکن ادارے کو اپنی اصل شناخت بتانا لازم ہو گا۔ ادارہ آپ کی اس شناخت کی پاسداری کا پابند ہو گا۔

ہم کسی بھی موضوع پر لکھے گئے مضمون کو قبول کر سکتے ہیں۔ عموماً مضمون کی لمبائی پانچ سو سے بارہ سو الفاظ تک ہوتی ہے، لیکن مضمون کے متن کو دیکھ کر زیادہ طویل مضامین پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ بھیجے جانے والے تمام مضامین طبع زاد ہونے چاہئیں اور مصنف کی طرف سے خود ارسال کئے جانے چاہئیں۔

شخصی طنز اور تحقیر پر مبنی تحریر یا مذہبی، فرقہ ورانہ، گروہی، لسانی، اور نسلی منافرت پھیلانے والی تحریریں  ہم شایع نہیں کریں گے۔

ہم ایسے مضامین کو اولین فرصت میں شائع کرنے کو ترجیح دیتے ہے جو پہلے کسی دوسرے آن لائن پیپر، فیس بک یا اخبار وغیرہ میں نہ شائع ہوئے ہوں۔

اگر کسی بھی وجہ سے ادارہ آپ کی تحریر شائع نہیں کرتا ہے تو برائے مہربانی اپنی تحریر کی اشاعت کے لئے اصرار مت کریں۔ کسی تحریر کو شائع کرنے یا نہ کرنے کا صوابدیدی اختیار صرف اور صرف خبرچار کی ادارتی ٹیم کا ہی ہے اور اس معاملے میں ادارتی ٹیم کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے۔

کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ادارہ محسوس کرے کہ یہ ادارتی پالیسی یا پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے۔

تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔

ہم ایسی کوئی خبر اور تحریر شایع کرنے سے بھی معذور ہوں گے؛ ۰جس کے ذرائع نامعلوم ہوں….  جس کے بھیجنے والے کی شناخت واضح نہ ہو…. ۰جو محض انتشار پر مبنی ہو…. ۰ جو کسی بھی پہلو سے قانون شکنی پر مبنی ہو۔

یہ ویب سائیٹ رضاکارانہ بنیادوں‌ پر چلائی جا رہی ہے، پوری ٹیم رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہی ہے. بسا اوقات ٹیم کے پاس وقت کی قلت ہوتی ہے، اس صورت میں‌ بعض تحریریں یا خبریں ہم بروقت شائع نہیں‌ کر پاتے جو ان لکھاریوں‌ پر گراں‌ گزرتا ہے جو تحریر بروقت چھپنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار تاخیر کی صورت میں‌ لکھاری تحریر کو سوشل میڈیا کا حصہ بنا دیتا ہے، جس سے ویب سائٹ کے لیے اس کی افادیت نہیں رہتی. گزارش یہ ہے کہ لکھاری ذرا صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں. تحریر ہمیں بھیجنے کے چوبیش گھنٹے تک تحریر شائع نہ ہونے کی صورت میں‌ وہ تحریر  بلاشبہ سوشل میڈیا کا حصہ بنا لیں یا کسی بھی دوسری ویب سائٹ کو بھیج دیں۔ 


اشتارات اور اسپونسرشپ پالیسی کے لئے یہاں کلک کریں۔


تحریر اور تصویر اس ای میل ایڈریس پر بھجوائیں 

khabrchaar@gmail.com







No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Design and Developed by: Peel Technologies, Quetta

Noble Knowledge