خبرچار اردو1: لائف اسٹائل -->

{ads}

ٹرینڈنگ

Post Top Ad

Showing posts with label لائف اسٹائل. Show all posts
Showing posts with label لائف اسٹائل. Show all posts

Tuesday, April 18, 2023

عید الفطر کے موقع پرسیاسی طنز پر مبنی فلم 'منی بیک گارنٹی' کی ریلیز، ٹریلر جاری!

April 18, 2023 0

 پاکستانی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار ہے جس کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 منی بیک گارنٹی ایک ایکشن پر مبنی کامیڈی فلم ہے جس کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں اور انہوں نے ہی اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔ فلم کی موسیقی ٹائلر ویسٹن نے کمپوزکی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حنا دل پذیر، علی سفینہ،  وسیم اکرم، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہررشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں پاکستان کے مشہور ہدایت کار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فلم ‘منی بیک گارنٹی’ سیاسی طنز پر مبنی فلم ہے۔ فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کی تشہیر کے لیے کافی تعداد میں ٹریلر ریلیز کیے گئے جبکہ ٹیزرز بھی بنائے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ فیصل سیف کی ہدایت کاری میں بننے والی بائیو پک ‘لاہور قلندر’ جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز اور ان کی کامیابی کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے بھی دکھائی جائے گی۔ شان شاہد اور مہوش حیات کی اداکاری والی یہ فلم کرکٹ کے شائقین کے لیے خاصی سنسنی خیز ثابت ہوگی۔ 

رومانوی فلموں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فلم ‘ہوئے تم اجنبی’ دکھائی جائے گی۔ حسن وقاص رانا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی بیان کرتی ہے جو محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ نے اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید پڑھیں

Monday, March 27, 2023

موٹاپے سے دل کی موذی بیماریاں بڑھنے کا زیادہ خطرہ کیسے؟

March 27, 2023 0

موٹاپا بذات خود ایک موذی مرض ہے جس سے جتنا جلدی ہو سکے نجات حاصل کر لینی چاہیے۔ روزمرہ کی زندگی میں غفلت اور خوراک سے ہمارا وزن مزید بڑھ سکتا ہے جس سے ہم موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ موٹاپے سے ہماری صحت مزید خراب ہو سکتی ہے جس سے کئی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق موٹاپے سے جہاں گٹھیا، کینسر اور نیند میں سانس رکنے کی بیماری پیدا ہوتی ہے وہیں انسان کو ذیابیطس اور دل کے امراض بھی لاحق ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ موٹاپے سے کس طرح دل کی موذی بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے افراد جانتے ہیں کہ موٹاپا نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کو بڑھاتا ہے۔

تاہم کئی افراد کو اِس بات کا علم نہیں ہے کہ موٹاپے سے فائدہ مند کولیسٹرول کم ہوتا ہے جو دل کی بیماروں اور نقصان دہ کولیسٹرول کو ختم کرنے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ موٹے ہیں تو آپ کو صرف دل کے دورے، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کے لیے ہی پریشان نہیں ہونا کیونکہ موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ بھی بہت حد تک موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو آپ ابھی سے موٹاپے کو کم کریں۔ رات کی نیند میں بے احتیاطی کے باعث سوتے ہوئے سانس کا رُکنا ایک نہایت ناخوشگوار عمل ہے۔

تاہم ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کہ سوتے وقت سانس رکتی ہے وہ میٹا بولک سنڈروم، قبل از وقت ذیابیطس اور خراب کولیسٹرول لیولز کا شکار ہو سکتے ہیں۔

موٹاپے کے باعث انسان کے دل کی شریانوں میں نہ محسوس ہونے والی سوزش کے پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سوزش پیدا کرنے والے کیمیکل بننا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹاپے کے باعث ایسے کیمیل پیدا ہوتے ہیں جو شریانوں کی رُکاوٹ کو توڑ دیتے ہیں جس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق موٹاپے کے باعث دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے سٹروک، حرکت قلب بند ہونے سمیت دل کی دیگر موذی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ موٹاپے کے باعث ہونے والے بلڈ پریشر کی وجہ سے دل کا سائز بھی بڑھ سکتا ہے۔ موٹاپے کے باعث دل کی شریانوں میں ایک غیر لچک دار مادہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ مادہ کولیسٹرول، کیلشیئم اور دیگر خون جما دینے والے ایجنٹس کی وجہ سے دل کی شریانوں کے اندر رُکاوٹ بنا دیتا ہے۔ 

اس کی وجہ سے دل کی طرف گردش کرنے والا خون شریانوں کی بندش کے باعث دل تک نہیں پہنچ سکتا۔ جب دل کو آکسیجن کم ملتی ہے تو اس سے دل کا دورہ یا چھاتی کا درد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

Post Top Ad

Design and Developed by: Peel Technologies, Quetta

Noble Knowledge