سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا اجلاس بدھ 3مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، بھارت نے شرکت کی تصدیق نہیں کی - خبرچار اردو1 -->

{ads}

ٹرینڈنگ

Post Top Ad

Tuesday, May 2, 2023

سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا اجلاس بدھ 3مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، بھارت نے شرکت کی تصدیق نہیں کی

پاکستان(ویب ڈیسک)سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا دو روزہ اجلاس بدھ سے اسلام آباد م شروع ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ، بنگلادیش کے مرکزی بینکوں کے گورنرز آج پہنچیں گے جبکہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق عوام تک قرضہ جات کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 2مئی کو قرضہ جات کی فراہمی کو ڈیموکریٹائز کرنے سے متعلق سارک سیمینار اور 3مئی کو کلائمیٹ کے منفی اثرات کم کرنے پر بینکوں کے کردار کا سمپوزیم ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Design and Developed by: Peel Technologies, Quetta

Noble Knowledge