بلوچستان کے نوجوانوں نے مصنوئی ذہانت کے متعلق پاکستان کے اولین اردو پلیٹ فارم کا افتتاح کر دیا، پہلے ہی روز عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گے. - خبرچار اردو1 -->

{ads}

ٹرینڈنگ

Post Top Ad

Friday, June 2, 2023

بلوچستان کے نوجوانوں نے مصنوئی ذہانت کے متعلق پاکستان کے اولین اردو پلیٹ فارم کا افتتاح کر دیا، پہلے ہی روز عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گے.


بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے قیصر رونجھا اور اوستا محمد کے نوجوان خالد میر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کی رسائی کو سہل بنانے کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم(UrduAI.org) لانچ کیا ہے جو نہ صرف اردو بلکہ اس سے آگے بھی اے آئی کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ بصیرت افروز کارکنان قیصر رونجھا اور خالد حسین میر کی قیادت میں اس اہم اقدام کا مقصد اے آئی کے علم اور عوام میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنا اور مصنوعی ذہانت کی دنیا کو قبول کرنے کے لیے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔ اردو اے آئی ویب سائٹ لانچ کے پہلے ہی روز مختلف ڈیجیٹل چینل سمیت یہ خبر"اِن سائیڈر کینیڈا" میں بھی شائع ہوئی۔ 


اس حوالے سے قیصر رونجھا کا کہنا ہے کہ اردو اے آئی، مصنوئی ذہانت کی قابل رسائی تعلیم کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا  ہے۔ بہت سے لوگوں کو خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز کو درپیش انگریزی زبان کی رکاوٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے مصنوئی ذہانت کے متعلق اردو میں جامع تعلیم فراہم کرکے اسے جمہوری بنانے کا آغاز کیا۔ ہم ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں زبان اورآپ کا سماجی پس منظر ٹینکالوجی بلخصوص اے آئی کو سیکھنے اور استعمال کرنے میں رکاوٹ نہ بنے۔ جبکہ پلیٹ فارم کے شریک بانی نوجوان خالد میرکا کہنا ہے کہ، "ہم سمجھتے ہیں کہ علم کی کوئی لسانی حدود نہیں ہونی چاہئیں۔ ہمارا پلیٹ فارم افراد اور کمیونٹیز کو ٹیکنالوجی اور مصنوئی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔"


ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹینکالوجی کی دنیا میں ایک لا محمدود اور دلچسپ اضافہ ہے جسے آپ نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے! یہ بڑھتا ہوا دائرہ ہماری دنیا کوتیزی سے بدل رہا ہے، اور ہم اس کے گہرے اثرات کو روک نہیں کر سکتے۔  آنے والے وقت میں یہ ہماری دنیا اور زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی، یہ تبدیلی صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک محدود نہیں بلکہ جن عمارتوں یا گھروں میں ہم رہتے ہیں، جو نوکری یا کاروبار ہم کرتے ہیں، ہماری صحت، تعلیم، اور بہت کچھ جو ہم سے وابسطہ ہے یہ مصنوئی ذہانت اس پر اثرانداز ہونے والی ہے۔  سو اس لئے اسے نظرانداز کرنے کے بجائے اسے سیکھیں اسے جانیں اور اور اس سے دوستی کریں۔


اردو اے آئی کے بانی اراکین نے نوجوانوں کو پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے کہا ہے کہ، ہم آپ کی آسانی کے لئے مصنوئی ذہانت کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنا کی کوشش کر رہے ہیں! اور اس میں پہلا قدم ہمارا ایک پروجیکٹ "اردو اے آئی" ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم اے آئی کو پاکستان اور برصغیر کے لوگوں کی آسانی کے لئے اردو اور اور دیگر قومی (مقامی زبانوں) میں اسے سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ روانی سے انگریزی نہیں بولتے ہیں، تب بھی آپ اردو اے آئی کے ذریعے مصنوئی ذہانت (AI) کی دنیا کو سمجھ سکتے ہیں، اس سے دوستی کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Design and Developed by: Peel Technologies, Quetta

Noble Knowledge