ملک بھر میں پ پاکستان تحریکِ انصاف کے پُر تشدد مظاہروں کے باعث بند کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس اور انٹرنیٹ کو بحال کر دیا گیا۔
نو مئی کو، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا اورسوشل میڈیا کی معروف ایپس بھی بند کر دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ نو مئی سے پندرہ مئی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ مکمل یا جزوی طور پر بلاک کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے موبائل کمپنیوں سمیت آن لائن کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والوں میں کریم، ان ڈرائیور اور دوڈ پانڈا جیسی کمیپنوں میں کام کر کے روزانہ کمانے والے ہزاروں لوگ بھی شامل ہیں۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو بحال کر دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment